پٹنہ،یکم ستمبر(ایجنسی) بہار میں سیلاب سے بدھ کو تین اور لوگوں کی موت ہو گئی، جس سے اس ریاست میں قدرتی آفت میں جان گنوانے والوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی، جبکہ اترپردیش میں بجلی گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی. قومی دارالحکومت میں اس موسم کی سب سے بھاری بارش ریکارڈ کی گئی.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بہار میں سات جگہوں پر گنگا کے پانی کی سطح پر کمی آئی ہے جبکہ لکھی سرائے میں دو لوگوں اور سمستی پور میں ایک شخص کے مرنے کی خبر آئی ہے. اس کے ساتھ ہی بہار میں اس مونسون میں سیلاب میں مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 168 پر پہنچ گئی. ریاست کے مختلف حصوں میں سیلاب سے کل 37.53 ملین افراد اور 3.70 لاکھ جانوروں متاثر ہوئے ہیں.